کرائمز

تحریک انصاف لاہور کی قیادت کو تبدیل کیا جائے،کارکنوں کا مطالبہ

لاہور(شہزاد ملک)تحریک انصاف لاہور کے کارکنوں نے 18 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی گول چکر اور جی پی او چوک میں مظاہرے کی کال پر ان دونوں مقامات پر ایک کامیاب احتجاجی مظاہرہ نہ ہونے پر لاہور تحریک انصاف کی قیادت کو فی الفور تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ لاہور تنظیم کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سارا ملبہ لاہور تنظیم پر ڈالنا اچھی بات نہیں ہے یہ بتایا جائے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز کہاں تھے ایک دوسرے کوذمے دار ٹھہرا کر جان چھڑانے کی کوشش کی جارہی ہے, اس وقت تحریک انصاف لاہور کے آفیشل سوشل میڈیا پر اس بات پر بحث کی جارہی ہے کہ چونکہ لاہور تنظیم کی اس وقت پارٹی پر گرفت نہیں ہے اور تنظیم کا کوئی بھی ذمے دار اس مظاہرے میں موجود نہ تھا جس کی وجہ سے لاہور کا مظاہرہ فلاپ ہوگیا ہے, اسی سوشل میڈیا گروپ میں موجود لاہور تنظیم کے حامیوں نے لاہور تنظیم کی قیادت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والوں سے سوال کیا کہ آپ لوگ یہ بتائیں کہ لاہور کے ایم پی اے،ایم این اے اور ٹکٹ ہولڈرز کہاں غائب تھے یہی لوگ اپنی ذمے داری ادا کرتے تو آج لاہور کا مظاہرہ بھی کامیاب قرار پاتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button