کرائمز

ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس، سی سی پی او

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث عناصرکیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں انہوں نے ڈویژنل افسران کو بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کو خود مانیٹر کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے اشتراک سے مقدمات کا بلاتاخیر اندراج یقینی بنایا جائے پولیس افسران بجلی چوری کے مقدمات کے چالان جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے رواں سال بجلی چوروں کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 29373 مقدمات درج کر کے29711ملزمان گرفتار کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button