ہلوکی،رائیونڈ سے 2ڈکیت گینگ کے 5ملزمان گرفتار
لاہور (کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام ) چوکی ہلوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر 3 رکنی ڈکیت و سنیچر گروپ کے ملزمان زین، غلام عباس، سلمان کو خیابان آمین رنگ روڈ کے قریب سے حراست میں لے کر سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، موبائل، 2 پستول اور نقدی برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان رنگ روڈ اور گردونواح میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی و سنیچنگ کی وارداتیں کرتے تھے دوسری جانب تھانہ رائیونڈ سٹی کی چوکی اڈا پلاٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ڈکیتی کی ورداتوں میں ملوث ملزمان لقمان اور طیب کو چھجو چوک سے گرفتار کر کے کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل، نقدی اور 02 عدد پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل چمڑا گودام میں واردات کی تھی انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج اور سوشل میڈیا کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے