کرائمز
ملزم نے اپنی ہی دس سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
میاں چنوں ( مرزا قمر شہزاد) ملزم نے اپنی ہی دس سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ملزم فرار ، بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق میاں چنوں تھانہ چھب کلاں کی حدود گاؤں 76 بی پندرہ ایل میں ملزم خضر عباس نے گھر میں اکیلی اپنی ہی دس سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، بچی کی حالت نازک ہونے پر ملزم فرار ہوگیا جبکہ ریسکیو 1122 نے متاثرہ بچی کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس تھانہ چھب کلاں نے کاروائی شروع کردی ۔۔