کرائمز

آتش بازی کے سامان سے دھماکہ3 افراد جاں بحق3 زخمی

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو امدادی سرگرمیوں اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئےایس ایس پی آپریشنز ملتان لیفٹیننٹ ر کامران عامر خان، ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی، ڈی ایس پی دہلی گیٹ مظہر ہراج، ڈی ایس پی مامون علی اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھےملتان پولیس، ریسکیو، سی آر او، بم ڈسپوزل سمیت دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود امدادی سرگرمیوں میں مصروف سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں سی پی او ملتان نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی دہلی گیٹ کے علاقے محلہ آغا پورہ میں گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس سے گھر کی چھت گر گئی اور گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے جس میں 03 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 03 افراد زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں ریاض، منشا اور صفیہ بانو شامل ہیں زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کروایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، امدادی ٹیموں نے 05 افراد کو نکال لیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان گھر میں آتش بازی کا سامان بنایا جاتا تھا جس وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button