کرائمز

تھانہ انڈسٹریل ایریا کا گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی:(کرائم رپورٹر)نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی گٹکاماوا اور چھالیہ کی سپلائی ناکام بنادی ایک ملزم گرفتار دوسرا ساتھی فرار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی گٹکاماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کا ایکشن جاری ملزم کو نزد صباء سینیما چورنگی سیکٹر 6B نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے پاس سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم کی شناخت محمد اعظم ولد محمد غلام حسین نام سے ہوئی ہے جبکہ فراری ملزم کی شناخت راشد ولد ہارون کے نام سے ہوئی ملزم نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود میں خفیہ طور گٹکاماوا سپلائی اور گٹکاماوا فروشی میں ملوث ہے ملزم کے قبضے سے 120 کلو چھالیہ پیک 20 کٹے تیار گٹکاماوا 1 عدد سپلائی میں استعمال ہونے والی کار ATM-318 اور نقد رقم برآمد ہوئی گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 316/2024 جرم دفعہ 4/5/8(1)گٹکاماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزم کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button