کرائمز

نزلہ زکام اور کھانسی موسم سرما کے خاص امراض ہیں

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی)ڈاکٹر رفیق احمد قریشی نے موسمی تبدیلی پر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمِ سرما میں ہوا کے سرد ہوجانے سے جسم کے مسام بند ہوجاتے ہیں جس سے پسینہ نہیں آتا،یہ ہی وجہ ہے کہ جسم کی حرارت کا بر قرار رکھنے کے لئے زیادہ مقوی غذا کا استعمال کیا جاتا ہے انہوں مزید کہا کہ سردی میں غیر ضروری باہر نہ نکلیں ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کی اکثریت موسمی بیماریوں کا شکار ہے سرد موسم میں جوڑوں کے درد دمے اور نمونیہ کے مریضوں کی تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے رات کو زیادہ سردی ہوتی ہے اس لئے کھلے میں یا بالکل بند کمرے میں نہ سوئیں بلکہ کھڑکی اور روشن دان ہمیشہ کھلا ہونا چاہیے چھوٹے بچے سرد موسم کی سختی کو برداشت نہیں کر پاتے انہوں نے مزید کہا کہ لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ موسم سرما کے آنے سے پہلے ہی ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کریں جن کے سبب ان بیماریوں کی روک تھام ممکن ہو سکے نزلہ بخار کی شدت کی وجہ سے نمونیا ہوسکتا ہےجس کی وجہ سے بچوں کی پسلیاں چلنے لگتی ہیں اور انہیں سانس لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بچوں کے پاؤں سر اور سینے کو خاص طور پر گرم کپڑوں سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے ماسک کا استعمال لازمی کریں انہوں نے مزید کہا کہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد میں سردی کی شدت جب سینے پر پڑتی ہے تو اس سے ان کو فالج کے حملے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور اس حالت میں جسم کو ٹھنڈے ماحول اور ٹھنڈے پانی سے بچانا چاہئے گرم کپڑوں کے ذریعے سینے کو اچھی طرح ڈھانپنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں گرم چیزوں کا بھی استعمال کرنا چاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button