گوجرہ :دو واقعات میں دو افراد کا بہیمانہ قتل ، خوف و ہراس پھیل گیا
گوجرہ(سرفراز خان ) دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ایک کوشدید زخمی کردیاگیا۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ شریف پورہ گوجرہ کا محمد اخلاق اپنے دوست یاسر عرف کا لی کی دکا ن کریا نہ پر بیٹھا ہوا تھا کہ محلہ مذکور کا ماجد عر ف بلو دکا ن پر انڈے لینے کیلئے آ یا تو اسکا دکانداریاسر سے انڈو ں کی قیمت پر تکرارہو گیا تواس نے اپنے دیگر سا تھیو ں علی عرف منا،چک نمبر 366 ج ب کے افضل، محلہ شریف پورہ کے محمد آصف کو بلوا لیا جس پر محمد اخلاق نے انہیں دکا ندار سے جھگڑا کر نے روکا تو علی عرف منا نے خنجرمحمد ا خلاق کے پیٹ میں مار دیا شور سن کر اخلاق کابھائی شہبازبھی موقع پر آ یا تو ملزما ن نے اسکو بھی چھریو ں سے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے شدید زخمیو ں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں پر محمد اخلا ق زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثا کے حوا لے کر دی اور چار افراد کے خلاف مقد مہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔ علا وہ ازیں۔ نواحی چک نمبر 154گ ب ڈھوٹیاں کے محمد انور شاہد کا چالیس سالہ بیٹا کبیر انور گھر کے باہر سویا ہوا تھا کہ نصف شب کے قریب اس کی بیوی صوبیہ نے اس کے گلے پر کلہاڑی سے وار کرکے اسے قتل کردیا۔صدر پولیس گوجرہ نے اطلاع ملنے پر مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے مقتول کے والد محمد انور شاہد کی درخواست پر ملزمہ صوبیہ اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے صوبیہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔ وجہ عناد یہ معلوم ہوئی ہے کہ میاں بیوی کے مابین گزشتہ دنوں گھریلو جھگڑا ہوا تھا۔مقتول کے والد نے مصالحت کرادی تھی۔ مقتول کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں چک نمبر 154گ ب ڈھوٹیاں کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔۔