ڈاکٹر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی سے تین سالہ بچہ ایڈز کا شکار ہو گیا
گوجرانوالہ(عبدالغفار ) ڈاکٹر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی سے تین سالہ بچہ ایڈز کا شکار ہو گیا، سی پی او ، آر پی او گوجرانوالہ ، اے ایس پی کامونکی کو درخواستیں دینے کے با وجود ڈاکٹر کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی، ڈاکٹر کی جانب سے متاثرہ والدین کو دھمکیاں دی جانے لگیں، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عالمگیر روڈ کے رانا محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتا یا کہ کچھ عرصہ قبل اسکا بیٹا محمد حسن بیمار ہو گیا تو وہ اپنے بیٹے کو ڈاکٹر عاشق نجم کے پاس لے گیا ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ آپکے بیٹے کو خون کی کمی ہے جس پر میں اپنے بیٹے کو ڈاکٹر کی تجویز کردہ لیبارٹری سے خون لگوایا جو کہ غیر تصدیق شدہ تھا ، بچے کی حالت دن بدن مزید بگڑتی گئی جس پر گوجرانوالہ میں ہسپتال سے بچے کو چیک کروایا او ر ٹیسٹ لئے گئے تو پتہ چلا کہ بیٹے کو ایڈز کی بیماری لاحق ہو چکی ہے جس پر میں نے محکمہ صحت پنجاب کو درخواست دی جس نے لیبارٹری سیل کرکے ڈاکٹر اور اسکے عملے کو بھاری جرمانہ کیا ، جبکہ میں نے اس سلسلہ میں تھانہ سٹی پولیس کو درخواست دی مگر ایس ایچ او کی ایما پر عملہ درخواست لینے سے انکاری ہو گیا ، متاثرہ بچے کے والدین سراپا احتجاج