لیہ:بیل چوک، ایس ایم ڈی تاجر برادری کے لئے وبال جان بن گئی
لیہ(مبشر مرزا سے )ضلعی پولیس کی جانب سے بیل چوک میں نصب کی گئی ایس ایم ڈی تاجر برادری کے لئے وبال جان بن گئی،ضلع بھر کی تاجر برادری سے ایس ایم ڈی پر اشتہارات چلانے کی مد میں زبردستی لاکھوں روپے وصولی کا انکشاف ،4 ماہ سے مسلسل ایڈز کے نام پر اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے دھونس کے ذریعے رقم وصولنے پر دکاندار پھٹ پڑے،سکیورٹی کانسٹیبلز کے ذریعے ہر ماہ کوٹ سلطان،چوک اعظم، چوبارہ، فتح پور، کروڑ لعل عیسن سے مال اکٹھا کیا جاتا ہے ،پہلے ایک ماہ کی مجبوری ظاہر کر کے 10 سے 20 ہزار روپے وصول کئے گئے اب ہر ماہ پرچی پہنچ جاتی ہے۔تاجر برادری،سکیورٹی کانسٹیبلز کو ادائیگی نہ کرنے پر ایس ایچ اوز کی دھمکی بھری فون کالز موصول ہوتی ہیں،رقم دینا مجبوری بن جاتی ہے۔ تاجر،کاروبار ہے نہیں،معاشی حالات خراب ہیں،پولیس کو کہاں سے ہر ماہ بلاوجہ رقم کی ادائیگیاں کریں۔تاجر برادری،تاجر برادری کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ