لاہور :منشیات ڈیلرز ،اسمگلرز ، سہولت کاروں کے خلاف شکنجہ تیار :بلال صدیق کمیانہ
لاہور ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لاہور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،8047مقدمات درج،8314ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے6067کلو چرس، 252کلو ہیروئین،144کلو آئس اور56388لیٹر شراب برآمد کی گئی
نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات کے ڈیلرز، اسمگلرز اور سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے’بلال صدیق کمیانہ ۔لاہور پولیس کی جانب سے منشیات کے گھناونے کاروبار میں ملوث مافیا کے خلاف مختلف کارروائیوں میں رواں سال8047مقدمات درج کر کے8314ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے6067کلو چرس،252کلو ہیروئین،144کلو آئس اور56388لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ سٹی ڈویژن میں منشیات فروشی کے 1853 ملزمان،کینٹ میں 1715، سول لائنزمیں 863، صدرمیں 1145، اقبال ٹائون میں 1296اورماڈل ٹائون میں 1442ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس منشیات سے پاک لاہور کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے منشیات کے ڈیلرز، اسمگلرز اور سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس ٹیمیں منشیات کی سپلائی چین، آن لائن اور کورئیر کمپنیز کے ذریعے خرید و فروخت کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے کمر بستہ ہیں۔سی سی پی او لاہور نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزمیں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ منشیات کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کی بیخ کنی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو نشے سے محفوظ رکھنے اور منشیات فروشی کے نیٹ ورک کا قلع قمع لاہور پولیس کا اہم ایجنڈا ہے۔