آئینی ترمیم سے حق و انصاف کی فتح اور عوام کی جیت ہوئی ‘ رانا جمیل منج
لاہور /رائے ونڈ (پولیٹیکل اینڈ کرنٹ افئیرز / کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم جمہوریت اور تمام سیاسی جماعتوں کی فتح ہے،تمام اداروں کیساتھ کھڑے ہیں،ہمیں فرد واحد کی نہیں بلکہ اداروں کی مضبوطی چاہیے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے اس ترمیم سے حق و انصاف کی فتح اور عوام کی جیت ہوئی ،ساتھ ہی عدلیہ میں اصلاحات کا میثاق جمہوریت میں کیا گیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا وعدہ وفا ہوا۔عدلیہ اب عوامی فلاح و بہبود کے مقدمات پر توجہ دے سکے گی۔رانا جمیل منج نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ پارلیمان نے ملک میں آئینی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کے لیے تاریخ رقم کی ہے ۔