کرائمز

ننکانہ پولیس ان ایکشن ، 8 ملزمان دھر لیے ، مقدمات درج

ننکانہ صاحب(عرفان مشتاق بیگ )ڈی پی او سید ندیم عباس کی ہدایت پر ضلعی پولیس ننکانہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ننکانہ پولیس نے24گھنٹوں کے دوران ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ میں اور منشیات فروشی میں ملوث8ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے4کلاشنکوف، 1رپیٹر اور1پسٹل، اڑھائی کلو سے زائد منشیات اور 25 لیٹر شراب برآمد کر کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں جاوید، تنویر، ثنائ اللہ، تصور، کاشف، ارشد، علی رضا اور سہیل احمد شامل ہیں۔ ملزمان کاشف، علی رضا اور ارشد کو تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم تصور اور ثنائ اللہ کو تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے گرفتار کیا۔ تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے ملزمان سہیل احمد اور تنویر کو گرفتار کیا۔ ملزم جاوید کو تھانہ صدر ننکانہ کی پولیس چوکی کنسٹیبل شہباز شہید پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہو گا۔ منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے بھرپور کاروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button