علاقائی خبریں

ننکانہ:سروس میں پیچھے کچھ یادیں چھوڑ کر جائیں تو یہ قابل فخر بھی ہے:احسن فرید

ننکانہ صاحب(عرفان مشتاق بیگ )ننکانہ صاحب سے تبدیل ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ننکانہ صاحب احسن فرید نے کہا ہے کہ تقرری و تبادلے سروس کا حصہ ہیں، ننکانہ صاحب کے لوگ ملنسار ہیں یہاں گزارا ہوا وقت میرے لئے یاد گار رہے گا۔لیکن اگر آپ اپنے پیچھے کچھ یادیں چھوڑ کر جائیں تو یہ قابل فخر بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دوستوں سے الوداعی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا ضلع ننکانہ میں تعیناتی کے دوران بہت سے خوبصورت اور ناقابل فراموش لوگ زندگی کا سرمایہ بنے۔ اپنی پوسٹنگ کے دوران 5 ڈپٹی کمشنر اور متعدد ضلعی افسران کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا میں نے ننکانہ صاحب میں اپنی تعیناتی کے دوران ننکانہ صاحب میں تعلیم کی بہتری کے لیے محکمہ ایجوکیشن میں بے شمار اقدامات اور پروموشن کیں۔اور پنجاب میں ضلع ننکانہ کو نمایاں کیا۔ انہوں نے مذید کہا میں نے ننکانہ صاحب کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھا ہے اور ننکانہ صاحب کی عوام کی طرف سے ملنے والا پیار کبھی نہیں بھلا سکوں گا۔ میری ننکانہ تعیناتی میں فرائض منصبی ادا کرنے کے لیے میرے دفتر کا سٹاف ہمہ وقت میرے ساتھ رہا اور اپنی استعداد سے بڑھ کر ڈیوٹی سرانجام دی اس محبت پیار اور خلوص بھری خلوت میں چار سال کا عرصہ پلک جھپکنے میں ہی گزر گیا اب صرف خوبصورت اور یادگار لوگوں کے ساتھ گزارے ہوئے پیار بھرے اور پر مسرت حسین یادیں ہی میرا سرمایہ حیات ہیں جو میرے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button