کرائمز
مکوانہ : ٹریفک حادثہ ، بیوی جاں بحق خاوند اور بیٹی شدید زخمی
مکوآنہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد میں ٹرک اور موٹر سائیکل سوار میں تصادم بیوی جاں بحق خاوند اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد:میراں والا بنگلہ سٹاپ، نڑوالہ روڈ پر ٹریفک حادثہ کی کال موصول ہوئی۔ موقع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایک فیملی موٹر سائیکل پر جا رہی تھی ایک ٹرک نے کراس کرتے ہوئے سائیڈ کر دی۔42 عبدالرحمن ولد محمد یار اور 16 سالہ فخرہ دختر عبدالرحمن کو ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جبکہ 40 سالہ بشریٰ بی بی زوجہ عبدالرحمان موقع پر جاں بحق ہو گئ۔ لاش کو پولیس اسٹیشن نشاط آباد کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ تینوں افراد چک نمبر 138 جی۔بی قاضی ہارل چنیوٹ کے رہائشی ہیں۔