تاندلیانوالہ: 2 نوجوان زخمی، کانسٹیبل دولہا ساتھوں سمیت گرفتار
مکوآنہ ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی، پولیس نے کارروائی کرکے کانسٹیبل دولہا اور ساتھوں کو گرفتار کرلیا، مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ 418 گ ب میں کانسٹیبل حسنین ولد ذوالفقار کی رسم مہندی پر دولہا کے دوستوں کی فائرنگ کے دوران دو نوجوان نوید اور غلام مصطفی بری طرح زخمی ہو گئے جس پر سی پی او کامران عادل نے فوری کارروائی کا حکم دیا تو سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے دولہا کانسٹیبل حسنین ولد ذوالفقار اور اس کے ساتھیوں زاہد ولد سلیم’ حاضر علی ولد ہیرا اور محمد شفیق ولد محمد رفیق کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کرد یا۔پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور کانسٹیبل سے پسٹل برآمد کر کے دو الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔