کرائمز
نول پلاٹ ،تھانہ ستگھرہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ، ڈاکو گرفتار
نول پلاٹ (کرائمز پوائنٹ )تھانہ ستگھرہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ،تفصیلات کے مطابق 14 جی ڈی کے قریب چار موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گشت پر موجود پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کردی ،دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گشت پر موجود ایس ایچ او اور انکی ٹیم نے ڈاکووں کا بہادری سے مقابلہ کیا دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی زخمی ڈاکووں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ڈاکووں کی تلاش کے لیے ٹمیں تشکیل دے دیں گئ زخمی ڈاکووں کی شناخت احمد علی اور غلام رسول کے نام سے ہوئی خطرناک زخمی ڈاکو سنگین جرائم میں مطلوب تھے جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا