کرائمز

ایف آئی اے 269 مقدمات درج 327 ملزمان گرفتار، بڑی ریکوری

اسلام آباد(کرائمز پوائنٹ )حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق,گزشتہ 4 ماہ کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 267 چھاپہ مار کاروائیاں کیں،غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث بین الاقوامی ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطانق 269 مقدمات درج کر کے327 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔36 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی۔گزشتہ 4 ماہ کے دوران پشاور زون نے 107 مقدمات درج کر کے 116 ملزمان کو گرفتار کیا۔اسلام آباد زون نے 6 مقدمات درج کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کیا۔جبکہ۔کوہاٹ زون نے 21 مقدمات درج کر کے 21 ملزمان کو گرفتار کیا۔لاہور زون نے 25 مقدمات درج کر کے 36 ملزمان کو گرفتار کیاگجرانوالہ زون نے 39 مقدمات درج کر کے 52 ملزمان کو گرفتار کیافیصل آباد زون نے 19 مقدمات درج کر کے 29 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملتان زون نے 16 مقدمات درج کر کے 18 ملزمان کو گرفتار کیا۔کراچی زون نے16 مقدمات درج کئے جبکہ 27 ملزمان کو گرفتار کیا۔حیدرآباد زون نے 7 مقدمات درج کر کے 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی میں 13 مقدمات درج کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔گزشتہ 4 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔برآمد کی گئی کرنسی میں 289036 امریکی ڈالر، 17 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل۔ہیں۔برآمد کی گئی کرنسی میں 37 کروڑ 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل۔ ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد دکانوں کو بھی سیل کیا گیاملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہےغیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button