عید کے دنوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا
عید کے دنوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا
سانگلہ ہل ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) عید کے دنوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر کے علاوہ اس کے گردونواح میں بھی غیر اعلانیہ بجلی کی بندش جاری رہی ،اس شدید اور سخت گرمی کے باعث بوڑھوں،خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔عید کے دنوں کے علاوہ بھی واپڈا احکام مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا روزانہ کا معمول ہے جس کے باعث کاروباری زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے مگر واپڈا احکام پر جوں تک نہیں رینگتی ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ واپڈا احکام کو عید کے دنوں میں بھی نہیں کہ گردونواح میں گھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی رہی جس کی وجہ سے گرمی کے موسم میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور یہ بجلی کی بندش ان کا روزانہ کا معمول بن گیا ہے مگر ان کو کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہے بجلی بند کرنے کے بعد واپڈا احکام اپنے تمام رابطہ نمبرز بند کر دیتے ہیں تاکہ کوئی آدمی رابطہ نہ کر سکے اور واپڈا ملازمین بجلی بند کر کے اپنے اپنے دفتروں سے غائب ہو جاتے ہیں تاکہ کوئی آدمی ان کو مل نہ سکے ۔لوگوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور اس کے گردونواح میں مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ بند کروایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔