کرائمز
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وائس چانسلر کی تعیناتی معمہ بن گئی
اوچ شریف (شہزاد خلیل خان سے) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے فی الفور مستقل وائس چانسلر کو تعینات کیا جانا چاہیے تاک ہمارے خطے کی واحد جامعہ کو درپیش مسائل سے بچایا جاسکے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر فقیر محمد چودھری نے اپنے حالیہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز میں آتی ہے مگر عرصہ دراز سے یہاں کوئی مستقل وائس چانسلر تعینات نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کو بہت نقصان ہورہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کو یقنیی بتایا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کے مسائل بھی جلد حل ہوسکیں۔