علاقائی خبریں

آئینی تبدیلوں سے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، تیمور احمد

لاہور (حکیم فریاد افضل رانا ) صدر پسک سندر تیمور احمد نے کہا ہے کہ آئینی تبدیلیاں ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہونگی،تبدیلیوں سے انتشار کی سیاست ختم ہوجائے گی اورملکی معیشت اور حکومتی ساکھ بحال ہوگی۔آئینی تبدلیوں سے ملک میں استحکام اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔آئینی تبدیل کے بعدپاکستانی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے جو حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے سٹاک مارکیٹ انڈیکس86467کی نئی تاریخی ریکارڈ سطح پر آگیا۔انڈیکس میں 409پوائنٹ اضافہ 72کروڑ22لاکھ حصص کا کاروبار231کمپنیوں میں اضافہ ہوا۔معاشی ترقی کیلئے پالسیوں کے تسلسل اور سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے۔لانگ مارچ اور مظاہروں سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب تحصیل رائےونڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تیمور احمد نے کہا کہ ہمیں مستقل مزاجی اوردرست سمت میں پالیسی سازی کے ذریعے آگے بڑھنا ہے تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم اورترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔آئینی تبدیلیوں کے فوراً بعد سرمایہ کاروں نے حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں بھر پور طریقے سے شرکت کی جس کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ انڈیکس اضافہ کے بعدتاریخی ریکارڈ سطح پر آگیا۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button