کرائمز
سرگودھا :دن دہاڑے خون کی ہولی پر علاقہ میں کہرام مچ گیا
سرگودھا (رانا شاہد سے ) خون سفید ہو گیا، جائیداد کے تنازعہ پر سنگدل چچا نے بھتیجیوں اور بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،سرگودھا کے نواحی چک 103 شمالی میں دن دہاڑے خون کی ہولی ،سنگدل چچا نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر تیز دھار آلے سے بھابھی اور اسکی دو نوجوان بیٹیوں کو قتل کر دیا، 3 شدید زخمی ،جاں بحق کی شناخت 50 سالہ قمر بتول ، 21 سالہ علشبہ، اور 15 سالہ مریم کے نام سے ہوئی۔ ،جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ نمرا، 17 سالہ زینب ، اور 19 سالہ معافیہ شامل ہیں،دن دہاڑے خون کی ہولی پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ،پورے علاقے میں قیامت صغریٰ برپا ، ملزم تاحال آزاد،زخمیوں اور جاں بحق کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا