کرائمز
پی ایچ اے نے کینال کنارے 1لاکھ گلاب کے پودے لگا دیئے
لاہور (آئی این پی) پی ایچ اے نے لاہور کینال کو حسین اور خوشبودار بنانے کا منصوبہ بنا لیا۔پی ایچ اے کی جانب سے کینال کنارے 1لاکھ گلاب کے پودے لگا دیئے گئے۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے ڈاکٹرز ہسپتال، شاہ جمال تا جیل روڈ تک شجرکاری مکمل کر لی گئی۔ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کے مطابق پھولوں سے سجی کشتیاں بھی کینال کی دلکشی میں اضافہ کر رہی ہیں، کینال پرگلاب کی شجرکاری خوبصورتی اور ماحول میں بہتری کیلئے کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ برسات میں گلاب کے پودے تیزی سے نشوونما پاتے ہیں،گلاب کی شجرکاری لاہور کو مزید خوبصورت اور خوشبودار بنائے گی۔شہر کے ہر علاقے میں شجرکاری کا علیحدہ پلان تیار ہے،سایہ دار درختوں کی شجرکاری بھی الگ سے جاری ہے۔