کرائمز

ورلڈ پولیو ڈے , ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد

لودھراں (محمد اعجاز انصاری) ورلڈ پولیو ڈے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد ۔ انسدادِ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لودھراں نے رواں ماہ کے آخر میں منعقد کی جانے والی انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔ ضلع لودھراں میں انسدادِ پولیو کی قومی مہم کا آغاز 28 اکتوبر سے ہو گا جو یکم نومبر 2024ء تک جاری رہے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر ضلع لودھراں کے 3 لاکھ 85 ہزار 27 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں خصوصاً بلوجستان میں پولیو کے کیسز نمودار ہونے پر پولیو کی حفاظتی مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامی افسران انسداد پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں پولیو ٹیموں کی کٹری نگرانی کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 75 یو سی ایم اوز ، 286 ایریا انچارج ، 1459 موبائل ٹیمیں ، 68 فکسڈ ٹیمیں اور 26 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے انسداد پولیو ٹیموں کو تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہم کے دوران مائیکرو پلان کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے انسداد پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل وحید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض حسین محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button