کرائمز

شجاع آباد شہر کے گلی محلوں میں سنوکر کلبوں کی بھرمار

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد شہر کے گلی محلوں میں سنوکر کلبوں کی بھرمار سکول کالج سے بھاگے بچوں کی پناہ گاہ بن گئے جواء منشیات کا بے دریغ استعمال نوجوان نسل کے لیے زہر قاتل بن گیا پولیس کی پراسرار خاموشی معمہ بن گئی شہر بھر میں سنوکر کلبوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے نوجوان نسل کو تباہی کے راستے پر گامزن کردیا سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزجوئے کے اڈوں میں تبدیل نوجوان نسل تباہی کے دہانے پرشہر کے عوامی و سماجی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ قائم سنوکر کلب اور ویڈیو ڈاون لوڈ کرنے والے جو فحاشی پھیلا رہے ہیں نوجوان نسل کا مسقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا سکولوں اور کالجوں میں طلباءکی حاضریاں نہ ہونے کے برابر ہوتی جارہی ہیں اس کے علاوہ جوئے کے اڈوں کی وجہ سے والدین پریشان دکھائی دے رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button