کرائمز
بدنام زمانہ منشیات فروش کو 9سال قید کی سزا سنا دی گئی
راجن پور /جام پور(اصغر جوگیانی )فاضل عدالت کی جانب مجرم کو 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ ایڈیشنل سیشن جج جام پور کی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملزم کو 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی راجن پور پولیس کی پروفیشنل تفتیش ، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو معزز عدالت کی جانب سے 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا گیا ڈی پی او راجن پور کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے تفتیشی آفیسر اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور منشیات فروشی کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ راجن پور پولیس کی اولین ترجیح ہے