کرائمز
تھانہ سٹی وہاڑی کی حدود میں شراب فروش اسلم مسیح نے ات مچا دی
وہاڑی(فرخ شہزاد)تھانہ سٹی وہاڑی کی حدود میں شراب فروش اسلم مسیح نے ات مچا دی سرعام شراب فروشی کرنے لگا ڈی پی او وہاڑی اور آر پی او ملتان سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی وہاڑی کی حدود پرانا لاری اڈا اسٹیشن والی گلی میں ریکارڈ یافتہ شراب فروش اسلم مسیح پولیس کے لیے چیلنج بن گیا سرعام شراب فروشی کرنے لگا باوثوق زرائع کے مطابق دو روز قبل اسی اسلم مسیح کے گھر اے ایس ائی تھانہ سٹی وہاڑی شہادت بھٹی کانسٹیبل ابرار دیگر نے ریڈ کیا اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرکے لے گئے اور راتو رات مبینہ طور پر 20 ہزار رشوت وصولی کے بعد چھوڑ دیا علاقہ مکینوں نے ڈی پی او وہاٰڑی آر پی او ملتان اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے