کرائمز پوائنٹ کی خبر پر ایکشن، خوف و دہشت پھیلانے والا مرکزی ملزم گرفتار
لودھراں/تھانہ قریشی والا (محمد اعجاز انصاری)جوتے کے پیسے مانگنے پر غریب دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے گروہ پر ایف آئی آر درج گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا چند روز قبل لودھراں تھانہ قریشی والا کی حدو گوگڑاں شہر میں دن دہاڑے مین بازار گوگڑاں شہر میں سرعام فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا گیا اور جوتے کے پیسے مانگنے پر غریب دکاندار کو دن دہاڑے مین بازار میں سرعام فائرنگ کر کے اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی کرائم پوائنٹ پر خبر نشر ہونے کے بعد گزشتہ رات اس گروہ کے مرکزی ملزم رانا منظور ولد رانا غلام فرید کو ایس ایچ او تھانہ قریشی والا نے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا لیکن تا حال باقی تمام ساتھی فرار ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ایف آئی آر درج مزید کاروائی جاری ہےدکاندار فرہاد انصاری کی کرائم پوائنٹ اور ایس ایچ او تھانہ قریشی والا کو ڈھیروں دعائیں۔