کرائمز

لاہور:اجرتی قاتل متحرک اندھا دھند فائرنگ،دو فل فرائی ، بچی زخمی

لاہور (بیورورپورٹ ) اجرتی قاتل شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے،باٹا پور کے علاقہ میں شوٹرز کی لینڈ کروزر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ،فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک،ایک بچی زخمی ہوگئی،ہلاک ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ اشفاق اور 38 سالہ مقدس کے نام سے ہوئی،موٹرسائیکل سوار شوٹر تعاقب کرتے ہوئے آئے، تھانہ باٹاپور کے چند قدم کے فاصلے پر اندھا دھند فائرنگ کردی،ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،ہلاک ہونے والی 38 سالہ مقدس ملک مرتضی کی بیوی تھی،ملک مرتضٰی کی ملک حبیب ۔غلام حر اور ملک بودے وغیرہ سے دشمنی تھی ،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے،مزید تحقیقات جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button