خطرناک حادثات سے متعلق آگاہی کے لیے بھرپور کمپین کا آغاز
چیچہ وطنی(نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس چیچہ وطنی میں سیکٹر کمانڈر ایس پی عاطف شہزاد کی ہدایات ڈی ایس پی ابو الحسنات موٹروے پولیس چیچہ وطنی کی قیادت میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات کی روک تھام اور روڈ یوزرز کو ہمہ قسم کی وائلیشن اور اس سے رونما ہونے والے خطرناک حادثات سے متعلق آگاہی کے لیے بھرپور کمپین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جس میں، سکولز اور کالجز میں سیمینار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ہوٹلوں، اڈوں، فیکٹریوں میں اور روڈ یوزرکے ساتھ بریفنگ سیشن کیے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی واک منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے سیکٹر کمانڈر ایس پی عاطف شہزاد نے روڈ یوزر سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ اس اگاہی مہم کا مقصد روڈ یوزرز کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ہر شہری کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کرے۔موٹروے پولیس کی یہ مہم ٹریفک شعور اجاگر کرنے اور حادثات میں کمی لانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔