کرائمز
خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا
لودھراں(محمد اعجاز انصاری)کہروڑپکا تھانہ صدر پولیس کی کارروائی ، خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ملزم عمر فراز نے کھیت سے گھاس کاٹتی خاتون کو اکیلا پاکر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی خاتون کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عمر فراز کو گرفتار کرلیا گیا ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہا خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔