کرائمز

پنڈی بھٹیاں:خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مجرم کا خاکہ جاری

جلالپور بھٹیاں (فیصل شبیر) تین روز قبل پنڈی بھٹیاں کے نواحی علاقہ تھانہ سکھیکی منڈی کی حدود میں دوران ڈکیتی ملزمان نے شوہر اور اس کی اڈھائی سالہ بیٹی کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی جس پر ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار نے سخت نوٹس لیتے ھوۓ ٹیمیں تشکیل دیں تھیں چنیوٹ سے آئی فیملی رشتہ داروں سے مل کر واپس جا رہی تھیں کہ ڈکیت گینگ کے ہتھے چڑھ گئی تھی ملزمان گینگ ریپ کے بعد موقع سے فرار ھو گئے تھے سکھیکی منڈی پولیس نے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا ھے ترجمان پولیس کے مطابق خاتون سے زیادتی کے مرتکب ملزمان کی تلاش جاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی جاری کر دیا ھے سکھیکی منڈی پولیس نے شہریوں سے ملزمان کی گرفتاری میں تعاون کی اپیل کی ھے ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا ھے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جاے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button