کرائمز

نامعلوم افراد کی فائرنگ،بدھوکی کا رشید جاں بحق

چونیاں (رانا الیاس خاں ) بدھوکی کا رہائشی رشید ولد حبیب، پاور پلانٹ والے روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جانحق ہو گیا ، ذرائع کے مطابق رشید اپنی اہلیہ اور والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر حبیب بینک پتوکی پینشن کی رقم نکلوانے گئے تھے واپسی پر واں آدھن سے چند کلو میٹر فاصلے پر کار سوار نا معلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر رشید کو روکا تلاشی لی اور کچھ نہ ملنے پر سر میں فائر مار کر فرار ہو گئے رشید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہو گیا تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر بذریعہ ریسکیو ٹیم پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا، نوجوان کو ڈاکوؤں نے قتل کیا یا پھر کسی نے ذاتی رنجش کی بنا پر رشید کی جان لی پولیس تفتیش میں اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button