کرائمز

ناجائز تعلقات استوارکرنے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ ، نند بھاوج کو موت کے گھاٹ اتاردیا

احمدیار(آئی این پی) ناجائز تعلقات استوارکرنے سے انکار پر نوجوان نے فائرنگ کرکے نند بھاوج کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 33/SPمیں علی رضا نے ناجائز تعلقات استوارکرنے سے انکار پر گھرمیں گھس کر فائرنگ کرکے شازیہ بی بی کو ابدی نیند سلادیا بھاوج کو بچانے کی کوشش میں نند عاصمہ بی بی بھی موت کی آغوش میں چلی گئی قاتل جائے وقوعہ سے فرارہوگیا واقع کی اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ بھی پہنچ گئے قاتل کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی مقتولین نندبھاوج دونوں شادی شدہ تھیں تھانہ کلیانہ پولیس نے مقتولین کی ڈیڈ باڈیز کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button