تونسہ شریف صدر پولیس کی کارروائی ، 6 اشتہاری ملزمان گرفتار
تونسہ شریف (مخدوم انیس علی ہاشمی) سے*تھانہ صدر تونسہ کی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن*،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے "محفوظ پنجاب ویژن” کے تحت، آئی جی پنجاب اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی ہدایات پر ڈی ایس پی تونسہ شہزاد فیض کی سربراہی میں تھانہ صدر تونسہ کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم کارروائیاں کی ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر، کرم الہی کی قیادت میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھ موٹر سائیکلیں، 14 لاکھ 64 ہزار روپے نقد، ایک کلاشنکوف، اور پانچ پسٹل برآمد کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، پولیس نے چھ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے ایک اے کیٹیگری کا اشتہاری بھی شامل ہے جسے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ڈی ایس پی تونسہ شہزاد فیض نے تھانہ صدر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کامیاب کارروائی کی تفصیلات فراہم کیں اور کہا، "یہ کارروائیاں ہمارے عزم کا مظہر ہیں کہ ہم کسی بھی جرائم پیشہ سرگرمی کو برداشت نہیں کریں گے۔ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم مجرموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھیں گے۔ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلوں اور رقم کو ان کے حقیقی مالکان تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، "جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ہم نے ایک اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری کو بھی گرفتار کیا ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر برآمد ہونے والی موٹر سائیکلوں کی چابیاں ان کے مالکان میں تقسیم کی گئیں جبکہ برآمد ہونے والی رقم دیگر موٹر سائیکل مالکان میں تقسیم کی گئی۔