علاقائی خبریں
انسداد پولیو مہم 2فروری تا5 فروری تک جاری ریے گی
نارووال(نامہ نگار)سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر محمدعدنان نےکہاہے کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 2فروری تا5 فروری تک جاری ریے گی،مہم میں 1دن کیچپ ڈے ہو گا جس میں مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ڈی ایچ او نارووال ڈاکٹر محمد طارق انسداد پولیو کے فوکل پرسن ہوں گے۔سی ای او ہیلتھ نے بتایاکہ پولیومہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 3لاکھ 86 ہزار 252بچوں کوقطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے مجموعی طورپر 1292ٹیمیں تشکیل دے گئی ہیں اور پولیومائیکروپلان کے مطابق ورکزکی ٹریننگ کاسلسلہ جاری ہے۔سی ای او ہیلتھ نے مزیدبتایاکہ پولیومہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنے تمام وسائل بروئے کارلائیں گئی اس حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔