کرائمز

صفدرآبادمین بازار میں تجاوزات کی بھرمار شہری سراپا احتجاج

صفدرآباد (حافظ عثمان غنی) صفدرآباد مین بازار اور مارکیٹوں میں دکانداروں کی تجاوزات شہریوں کا گزرنا محال دکان کے آگے 5 سے 6 فٹ سامان سجا لیے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی تفصیلات کے مطابق دکانداروں کی ہٹ دھرمی سے تجاوزات جاری دکانداروں نے دکانوں کےآگے 5سے6فٹ سامان سجا لیے اپنی دکانوں کے آگے بازار سے جگہ کرائے پر دے رکھی ہے جسے شہریوں کا پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے خصوصا خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مین بازار میں الیکٹرونکس اور شوزسٹورز دکانداروں نے تجاوزات کر کے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا اردو بازار مین دوکانداروں نے فوڈ سٹریٹ بنا کر بازاروں کو بند کر دیا مونسپل کمیٹی صفدرآباد کا عملہ ایک دکان کو بھی جرمانہ کروانے میں ناکام موقع پر ہی رشوت لے کر چھوڑنے کی عادت سے شہری پریشان وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری سیکرٹری بلدیات ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد میونسپل ایڈ منسٹریٹ صفدرآباد سے فوری نوٹس لینے اور بازاروں مارکیٹوں سے تجاوزات کا مستقبل خاتمہ کرنے کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button