کرائمز

مرکزی پریس کلب نارووال کی پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد

نارووال(بیورورپورٹ )مرکزی پریس کلب نارووال کی پروقار افتتاحی تقریب مہمان خصوصی صفدر ہمایوں قریشی،اسسٹنٹ کمشنر نارووال سلمان قیوم شیخ اور مرزا مقیم بیگ کو سٹی میرج ہال سے بگی پر بیٹھا کر مین آفس تک لایا گیا. آتش بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور گلے میں مالا ڈال کے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرزند نارووال صفدر ہمایوں قریشی نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ و فیڈرل فوکل پرسن وزرات اوورسیز پاکستانیز و سرپرست اعلیٰ مرکزی پریس کلب نارووال، اسسٹنٹ کمشنر سلمان قیوم شیخ،مرزا مقیم بیگ نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔چئیرمین عاطف خان،صدر رانا مدثر مانگوی،جنرل سیکرٹری رانا عمران ودیگر ممبران و عہدیداران نے معزز مہمانوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور گلے میں مالا ڈال کر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع صفدر ہمایوں قریشی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاکستان پیپلزپارٹی کی دیرینہ خواہش تھی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جب پھانسی دی گئی تو تب ہم نے یہی کہا تھا کہ ان کے موقف کو سہی طریقے سے سنا نہیں گیا 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے سے عدلیہ میں بیٹھا کوئی بھی شخص آئین کو اوور رائٹ نہیں کرسکے گا۔مرکزی پریس کلب کے صحافتی کالونی کے مطالبے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافتی کالونی کا ہونا نارووال کی صحافی برادری کا حق ہے میں ایوان بالا تک آپ کا یہ پیغام پہنچاوں گا۔اسسٹنٹ کمشنر نارووال سلمان قیوم شیخ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔حسن ظفر ایڈووکیٹ،میاں فیاض،حاجی عباس،ایوب مغل،سعید ملہی،سجاد اویسی،خلیل مغل،میاں زاہد،طیب ربانی،عامر علی،رضوان سرور،میاں ابوبکر،غلام مصطفی اویسی،کاشف الرحمان،فاروق مفتی،مرزا سجاول،افتخار بھٹی کے علاوہ مختلف پریس کلبز سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان سیاسی و سماجی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی بعدازاں معزز مہمانوں نے یوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا۔ معزز مہمانوں کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔ تقریب میں میاں محمد شہباز مرحوم سابقہ بانی و چئیرمین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر چئیرمین عاطف خان،صدر رانا مدثر مانگوی،جنرل سیکرٹری رانا عمران کی طرف سے معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی امیر جماعت اہلسنت گوجرانوالہ ڈویژن نے دعائے خیر فرمائی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button