علاقائی خبریں

مختار احمد خان مشوری کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد

چوک سرورشہید ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف ماہر تعلیم سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ(SSS)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چوک سرورشہید مختار احمد خان مشوری میں 37سال سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے ، ان کے اعزاز میں پروقا ر تقریب ، طلبا اور اساتذہ کا زبردست خراج تحسین ، مطمن ضمیر اور ذہن کے ساتھ ریٹائر ہورہا ہوں ، مختیار احمد تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں بطورسینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ گریڈ 19 میں بطور بطورٹیچر اور بطور پرنسپل اپنی 37سالہ خدمات سر انجام دینے کے بعد مختار احمد خان مشوری گزشتہ روزریٹائر ہو گئے۔ انکی الوداعی پروقار تقریب کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سکول ہذا اور نزدیکی سکولوں کے ماہر اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد میں شریک ہوگئے مہمانان گرامی میں طارق خان گشگوری س ، ڈاکٹر محمد عمران، ڈاکٹر محمد عثمان صادق، پروفیسر حنیف مشوری، پروفیسر عارف نواز، محمد صدیق خان نتکانی، پروفیسر محمد رفیق خان مشوری، پروفیسر اعجاز راحت مشوری، سابق پرنسپل ارشاد احمد تارڑ، صدیق مشوری، ای ایس ٹی میاں شوکت علی سمیت کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ۔مختار احمد خان مشوری نےالوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے لیکن مجھے فخر ہے کہ مجھے بہت اچھے دوستوں کا ساتھ رہا ۔ آج میرے لئے ایک جذباتی موقع ہے سکول کا ماحول بڑا فرینڈلی ہوتا تھا ۔ میں نے اپنی پوری ملازمت میں دیانت داری سے فرائض سرانجام دئے ۔ میرا پیغام یہی ہے کہ نوجوان نسل تعلیم پر توجہ کے ساتھ اخلاقی اقدار پر توجہ دے ۔ آج ہمیں تعلیم کے ساتھ اخلاقیات کی اشد ضرورت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button