کرائمز
منشیات سمگلرز گرفتار، 38 کلو سے زائد چرس ،17 کلو سے زائد افیون برآمد
ساہیوال (رانا نثاراحمد شریف سے )تھانہ یوسف والا پولیس کی بڑی کاروائی بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار، 38 کلو سے زائد چرس ،17 کلو سے زائد افیون برآمد ڈ ی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ یوسف والا انسپکٹر اللہ دتہ شاہین نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبدالرحمن ولد منصف سکنہ کڑیال کلاں تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ اور عثمان ولد جمشید سکنہ قاضی آباد تحصیل و ضلع صوابی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 38.7کلو چرس اور 17.5 کلو افیون برآمدکرلی ۔ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ۔