شجاع آباد:24 گھنٹوں میں 308 ایمرجنسیز میں 300 لوگوں کو ریسکیو کیا
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )شجاع آباد ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 308 ایمرجنسیز میں 300 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں293 جبکہ 08 شجاع آباد میں اور 07 ایمرجنسیز جلالپور پیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 97 ہے 89 حادثہ ملتان میں جبکہ 06 حادثہ شجاع آباد میں پیش آئے 02 جلال پور پیر والا میں پیش آئے تفصیلات کے مطابقگزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 174 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا 170 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئی جب کہ 01 میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 03 میڈیکل کی ایمرجنسیز جلالپور پیروالہ میں اٹنڈ کیں08 کرائم ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں20 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں مجموعی طور پر 300 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ملتان میں 282 ریسکیو کیا گیا جبکہ 10 کو شجاع آباد میں 08 جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا