کرائمز

لاہور : گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کی کال ، احتجاجی ریلی کا انعقاد

لاہور(بیورورپورٹ ) گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کی کال پر آج ایجوکیشن کمپلیکس ہال روڈ لاہور میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ اس جلسے میں ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ اس احتجاج کا مقصد تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل، جن میں ریمول، سسپنشن، انکوائریوں اور نجکاری شامل ہیں، کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔جلسے کے بعد، شرکاء نے ہال روڈ سے جی پی او چوک لاہور تک ایک ریلی نکالی، جس میں اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور حکومت سے مستقل ملازمت، انتظامی کاروائیوں کے خلاف اقدامات، اور تعلیمی نظام میں بہتری کی درخواست کی۔کاشف شہزاد چودھری نے اس موقع پر کہا کہ انشاء اللہ لاہور جاگ پڑا ہے اور پنجاب بھر کے اساتذہ کرام اب لاہور کی طرف آئیں گے، جس کا اعلان کل کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی طرح کی انتظامی کاروائیاں یا اقدامات اساتذہ کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، اور صرف اساتذہ ہی تعلیم کے حقیقی پاسبان ہیں۔یہ احتجاج اس بات کا عکاس ہے کہ اساتذہ اپنے حقوق کے لیے متحد ہو چکے ہیں اور وہ ہر صورت میں اپنے مطالبات منوانے کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button