کرائمز
شکرگڑھ: تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
شکرگڑھ (ملک شہباز ملک قادری )نور کوٹ روڈ بائکو پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ریسکیو 1122 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔پولیس موقع پر پہنچ گئی۔زخمیوں میں ایک نوجوان کی شناخت علی عرف پولا محلہ آرائیاں کے نام سے ہوئی ہے ۔