
کرائمز
ڈکیتی واردات میں ملوث 2ملزم گرفتار، مسروقہ رقم برآمد
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)ایس پی کینٹ اویس شفیق ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر ڈکیت گینگ کے ملزمان شہباز اور مشتاق کو لوٹی گئی رقم سمیت گرفتار کر لیے ملزمان ڈیفنس اے کے علاقے میں گن پوائنٹ پر شہری شاہد عباس سے 55 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا جس پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اورملزمان سے 48 لاکھ روپے نقد، 02 موٹر سائیکلز، 02 پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔