کرائمز

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 10 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے

لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری،،ایک ہی روز میں 10 لاکھ سے زائد جرمانے کئے گئے تفصیلات کے مطابق ایک ہی روز دھواں چھوڑنے والی 518 گاڑیوں کو 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا،بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 188 گاڑیوں کو بھی جرمانہ کیا کریک ڈاؤن کیلئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات،مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں سی ٹی او عمارہ اطہرکا کہناتھا کہ بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں، تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کررہے ہیں انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس حوالے سے سکول و کالجز، بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے،آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ بھی کی جا رہی ہے سموکی وہیکلز کی درستگی کیلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کئے گئے۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تعاون کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button