کرائمز

کرائمز پوائنٹ کی خبر پر ایکشن / بند نالوں کی صفائی کا عمل شروع

کہوٹہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) کرائمز پوائنٹ کی خبر پر ایکشن ، کہوٹہ مٹور روڈ پر بند نالوں کو کھولنے اور ان کی مکمل صفائی کا عمل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال کی خصوصی ہدایت پر شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کام کی نگرانی سپروائزر طالب بھٹی کر رہے ہیں۔ یہ نالے کہوٹہ شہر کے مرکزی نکاسی آب کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے پورے شہر کا پانی گزرتا ہے۔ شہریوں کی شکایات اور صفائی کی ناقص صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ طویل عرصے سے بند اور گندگی سے بھرے ان نالوں کو کھول کر مکمل طور پر صاف کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، نالوں کی صفائی کا یہ عمل نہ صرف نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنائے گا بلکہ مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچا میں بھی معاون ثابت ہو گا۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بروقت اور قابل تعریف قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button