پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی میں محکمانہ ترقی کا سلسلہ جاری
گوجرخان (عمرآزادبٹ)پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی میں محکمانہ ترقی کا سلسلہ جاری،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر پی ایچ پی ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی پولیس ٹریننگ کالج لاہور میں پنجاب ہائی وے پٹرول کے پٹرولنگ چوکی غوثیہ چوک کے خرم شہزاد قریشی اور دیگر اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے پر اے ایس آئی کے رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں آفیسرز کی فیملی کو بھی مدعو کیا گیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ڈی آئی جی پٹرول لنگ اطہر وحید اور دیگر سینئر افسران نے ترقی پانے والے اے ایس آئی کو نئے عہدے کے رینک لگائے اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس میں ویلفیئر پرموشن، انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ موثرٹیم ورک کانتیجہ ہے آج پولیس قیادت اور فورس میں اعتماد کا رشتہ ہے پہلے سے بڑھ کر جانفشانی سے فرائض ادائیگی کا عہد کرتے ہیں