کرائمز
موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ماں بیٹا موقع پر جانبحق
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی )موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ماں بیٹا موقع پر جانبحق جبکہ بیٹی کو شدید زخمی تفصیلات نواحی گاؤں رتالی ورکاں کا رہائشی عتیق احمد کا چودہ سالہ بیٹا داؤد اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر خریداری کرنے بیگ پور جا رہا تھے کہ سامنے سے غلط سائیڈ پر آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں ٹکر مار دی جس سے ماں بیٹا موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیاڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع سے فرار ہوگیا۔