علاقائی خبریں
وکلا ءکے گروپ کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت
لاہور( آئی این پی)وکلا کے ایک گروپ نے استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے صدر ملک زمان نصیب سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کر دیا۔صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی پرچم پہنا ئے۔شمولیت اختیار کرنے والے وکلاءمیں سید ذوہیب سعید، اسامہ مشتاق، عبدالعزیز، عقیل خان ،حمزہ ملک، شاہ رخ، عاطف اسلم ، میاں زوہیب ،عابد حسین جٹ، سجاد حسین، محسن بٹ، اصغر گجر، مبین کھوکھر، ایڈووکیٹس شامل، محمد طاہر، عبدالرحمن اور ملک ہارون سمیت دیگر شامل ہیں۔