فتح شاہ میں قتل کو واردات کا رنگ دینے کی کوشس ناکام
بورے والہ(محمد اقبال کھچی سے)فتح شاہ میں قتل کو واردات کا رنگ دینے کی کوشس ناکام، پولیس نے آخر کار معمہ حل کر لیا ، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برآمد۔پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان سگی بیٹی سعدیہ اور اس کے دوست وسیم گلزار کو گرفتار کر لیا۔ملزم وسیم گلزار نے گزشتہ ماہ امیر علی شاہ نامی شخص کو 465 ای بی کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ملزمہ سعدیہ امیر اپنے والد کی نشاندہی اور نقل و حرکت کی انفارمیشن ملزم وسیم کو دیتی رہی۔
ملزم وسیم 15 کلو میٹر تعاقب کرتا رہا اور بلا آخر 465 ای بی کے قریب امیر علی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔پولیس نے ملزم وسیم گلزار کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول ہماری دوستی میں دیوار بن رہا تھا اور ہم ایک نہ ہو سکتے تھے جس وجہ سے اسے ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور قتل کو واردات کا رنگ دینے کی کوشس کی.ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا کاشف ریاض کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ امین جھنڈیر پر مشتمل ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر اندوہناک اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کیا